Follow us:
+(92) 333 3590682

ماں باپ بچے کی اچھی تربیت کریں

اگر ماں باپ تھوڑا ساکڑوا گھونٹ پی کر،تھوڑا سا پیسہ خرچ کرکے، تھوڑا سا وقت لگاکربچے کی اچھی تربیت کردیں ،اس کی زندگی بنادیں ، توخود اس کے بچے کو توفائدہ ہوگا ہی، ماں باپ کو بھی فائدہ ہو گا، وہ ان کی خدمت کرے گا، ان کے حقوق پہچانے گا،اگرہمارے بچے کی زندگی بن جائے گی، تو بڑھاپے میں ہمارے ہی کام آئے گا، اگر نہیں پڑھایا ،اس کی تربیت نہیں کی، جب بوڑھے ہوں گے توہم کہیں گے بیٹا فلاں چیز لادو تووہ کہے گا چل چپ، ہروقت بک بک کرتارہتاہے، پڑے رہو، اس کی امی کہہ رہی ہے بیٹا میرے لیے فلاں چیز لادو، تو کہے گا تم بڈھی کا بس یہی کام ہے،پڑی رہو، کیوں ؟ اس کومعلوم نہیں ، ماں کاکیامرتبہ ہے؟باپ کا کیا مقام ہے؟

Share This: